بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب، ستھراء پنجاب پروگرام: صفائی آپریشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء کی زیر صدارت ستھراء پنجاب پروگرام کے حوالے سے صفائی آپریشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ،کو آرڈینیٹر ٹو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور،ملک شاکر بشیراعوان کے نمائندہ ملک حمزہ شکیل اعوان، اے سی خوشاب عثمان غنی اور چاروں تحصیلوں کے سی اوز اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پروجیکٹ مینیجر عرفان بٹ کے علاوہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر عرفان بٹ نے ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء اور ڈی سی فروہ عامر کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام اہداف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمنشر فروہ عامر اور ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء نےوزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھراءپنجاب ویژن کو پایہ ء تکمیل تک پہنچانے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور وزیر اعلی ا پنجاب کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

اشتہار
Back to top button