علاقائی
تحصیل نوشہرہ؛ گنجا پہاڑ پر جنگل میں آگ سے 4 کلومیٹر کا علاقہ متاثر، آگ پر قابو پا لیا گیا
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو فاریسٹ فائر کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ تحصیل نوشہرہ میں نزد دربار باوا ساوی بیری والا کے نزدیک گنجا پہاڑ پر جنگل میں آگ لگی ہوئی ہے جوکہ پھیلنے کا خطرہ ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایک فائر وہیکل 2 ایمبولینسز اور 25 ریسکیو عملہ پر مشتمل ریسکیو ٹیموں نے دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے آتشزدگی کے مقام پر رسپانس کرتے ہوئے فائر فائٹنگ کا عمل دوہراتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ آگ سے تقریباً 4 کلو میٹر کا ایریا متاثر ہوا۔