علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا
وزیر علیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور ریونیو افسران و عملہ کو موقع پرلوگوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ بھی کیا اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے محکمہ جنگلات کے دفتر کا دورہ کیا۔انہوں نے دفتر میں ریکارڈ،مشینری اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر دفتر کے عملہ نے ڈپٹی کمشنر کو دفتر کا تفصیلی معائنہ کروایا اور بریفنگ دی۔