بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب نے رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر افتتاح کر دیا

پنجاب بھر کی طرح ضلع خوشاب میں بھی پولیو مہم 3تا 7فروری تک جاری رہے گی

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا مین موبائل اینڈ مائگرینٹ آبادی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر افتتاح کر دیا ہے۔

پنجاب بھر کی طرح ضلع خوشاب میں بھی پولیو مہم 3تا 7فروری تک جاری رہے گی۔

اس موقع پرڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال سے کم عمر کا کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔

اشتہار
Back to top button