سی ایم ایچ ملتان سے سکن اسپیشلٹ کی ٹریننگ مکمل کرنے والے ینگ ڈاکٹر ملک محمد وسیم زمان کہاوڑ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پی ایم اے کے لیے نامزد
ڈیسنٹ گروپ پی ایم اے خوشاب نے حال ہی میں سی ایم ایچ ملتان سے سکن اسپیشلٹ کی ٹریننگ مکمل کرنے والے ینگ ڈاکٹر ملک محمد وسیم زمان کہاوڑ کو چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پی ایم اے کے لیے نامزد کر دیا۔ اس حوالے سےڈیسنٹ گروپ کے ممبران کے اعزاز میں ڈاکٹر ملک محمد وسیم زمان کہاوڑ کی طرف سے عشائیہ دیا گیا۔
اس تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری ڈیسنٹ گروپ ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے سر انجام دیے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈاکٹر محمد حسیب سلطان وٹو نے حاصل کی۔ تمام شرکائے محفل نے بھرپور تالیوں کی گونج میں ڈاکٹر ملک محمد وسیم زمان کہاوڑکو ڈیسنٹ گروپ میں باقاعدہ شمولیت پر ویلکم کیا اور خراج تحسین پیش کیا، تقریب سے صدر ڈیسنٹ گروپ ڈاکٹر راشد ملک اور چیئرمین ڈیسنٹ گروپ ڈاکٹر محبوب احمد فیضی، اور ڈاکٹر ملک محمد وسیم زمان کہاوڑ نے بھی خطاب کیا۔
جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے ڈیسنٹ گروپ کی جانب سے چیئرمین مجلس عاملہ پی ایم اے خوشاب برائے سال 2025 کے لیے ڈاکٹر ملک محمد وسیم زمان کہاوڑ کا نام پیش کیا جس کی تمام شرکائے محفل نے تائید کی گئ۔ڈاکٹر ملک محمد وسیم زمان کہاوڑنے اپنے خطاب میں تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس نئی ذمہ داری کے ساتھ سب کو ساتھ لے کر چلنے اور پی ایم اے خوشاب کی بہتری کے لیے کام کرنے کا عزم کیا۔
مزید برآں، پی ایم اے کی مجلس عاملہ کے وائس چیئرمین، چھ ایگزیکٹو ممبران اور لیڈی ایگزیکٹو ممبر کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔