علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپورتھل اور زیر تعمیر جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر نے نورپور تھل کے وزٹ کے دوران ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپور تھل اور زیر تعمیر جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجسنی،میل و فیمیل وارڈز اور اوپی ڈی میں ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں چیک کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کے بارے دریافت کیا۔ ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر جنرل بس سٹینڈ کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے لاری اڈا کے مختلف شعبوں میں جاری کا موں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کا دورہ بھی کیا۔