راہداری تھل میں کبڈی کے شاندار میچ کاانعقاد
راہداری تھل میں کبڈی کے شاندار میچ کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں
خانیوال کے مایہ ناز کھیلاڑی ڈاکٹر وحید بجلی سمیت گوجرانوالا، فیصل آباد، میاں چنوں اور بھکر کے نامور کھیلاڑیوں نے شرکت کی۔
مہمانان خصوصی میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے بھائی بیرسٹر ملک گل ایاز خان بگھور،قیصر جنرل ہسپتال نورپورتھل کے ایم ڈی ملک عبدالغفورآصف بوڑانہ، سابق چیئرمین یوسی راہداری حافظ ملک محمد صدیق راہداری، سابق ناظمین حکیم ملک محمداقبال راہداری اور ملک محمداقبال راہداری کے نام شامل ہیں جبکہ معروف سماجی شخصیات ملک مقبول بمب اور ملک سکندرحیات بگھور نے بھی اس ایونٹ میں خصوصی طورپر شرکت کی۔
سردار نصراللہ بمب،حافظ ملک محمد رمضان چھینہ اور ان کے دیگر ساتھیوں نے بہترین انتظامات کرکے ہزاروں شائقین کو مفت تفریح فراہم کی۔
مہمانان خصوصی نے دل کھول کر کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔