علاقائی
ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ خوشاب کا اجلاس، ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کر نیوالے میڈیکل سٹورز اور فارمیسی مالکان کے کیسوں کی سماعت
ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ خوشاب کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے کی۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،ڈرگ انسپکٹرز کے علاوہ متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کر نیوالے میڈیکل سٹورز اور فارمیسی مالکان کے کیسوں کی سماعت کی اور تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کیے۔
ڈپٹی کمشنرفروہ عامر نے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ تما م میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کی با قاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے۔