بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

بلدیہ جوہر آباد کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کا جوہر آباد شہر میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی ہدایات کی روشنی میں بلدیہ جوہر آباد کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے محمد زبیر کی زیر نگرانی جوہر آباد شہر میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا۔

آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی اور چیف آفیسر بلدیہ جوہر آباد حر١ جاوید نے کی ، آپریشن کے دوران پرانا ڈاکخانہ چوک جنوبی بازار سمیت ملحقہ مارکیٹوں اورسرور شہید پارک کے اطراف سے تجاوزات اور دکانوں کے بنے ہوئے شیڈز اور دھڑے ہٹا کو بازاروں کو کشادہ کر دیا گیا، پرانا ڈاکخانہ چوک میں اینٹی انکروچمنٹ محمد زبیر اور ان کی ٹیم محمد وجاہت، مرزا نصیر بیگ، گل محمد سنوانسی سمیت دیگر کو آپریشن کے دوران مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر کے آپریشن جاری رکھا گیا۔

جوہر آباد کے مکینوں کی جانب سے تجاوزات کیخلاف کئے جانیوالے آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے بارازوں  اور مارکیٹوں کے راستے کشادہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

اشتہار
Back to top button