بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ملتان ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 6 وکٹیں پاکستان کو 176رنز درکار

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنالیے۔ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کپتان کریگ براتھ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں میکل لیوس 7، عامر جینگو 30، کیویم ہوج 15، ایلک اتھاناز 6، جسٹن گریوز 10، کیون سنکلیئر 28، ٹیون املاچ 35 جبکہ گڈاکیش موتی اور جومل واریکن 18، 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، اوپنر بلے باز کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2،2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کامران غلام 19 اور بابر اعظم 31 رنز بنا کر چلتے بنے، سعود شکیل 13 اور کاشف علی 1 رن کیساتھ کریز پر موجود ہیں،پاکستان کو جیت 176 رنز جبکہ ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹیں درکار ہیں۔

اشتہار
Back to top button