ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا رونق پورہ، قاسم پورہ اور تاج پورہ کادورہ
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے رونق پورہ، قاسم پورہ اور تاج پورہ کادورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سیم نالہ کی صفائی کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر اے ڈی سی (آر) عبدالستار خان، اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی اور ایم سی کے افسران موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے وہاں موجود شہریوں سے صفائی ستھرائی اور دیگر مسائل بارے دریافت کیا۔
صفائی کے ناقص نظام پر ڈپٹی کمشنر نے برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صفائی کے نظام پر کسی قسم کا سمجھو تا نہیں کیا جائے گا۔
بعدازاں ڈپٹی کمشنرفروہ عامر نے ہمراہ اے ڈی سی (آر) عبدالستار خان اور اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی جوہرآباد سیم نالے بولہ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر محکمہ ایریگیشن کے افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ محکمہ ایریگیشن کے افسران نے نالے پر ہونے والے کام پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کو مزید بہتر کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژ ن ستھراء پنجاب کے تحت ضلع کو خوبصورت بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھر پور کوشش کر رہی ہے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گرین بیلٹس کا قیام عمل میں لایا جائے اور شہر کی تزین وآرائش کے کام کو تیز کیا جائے۔