بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھراء پنجاب پروگرام کے تحت ضلع میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھراء پنجاب پروگرام کے تحت ضلع میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان، اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی، لوکل گونمنٹ، میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

میونسپل کمیٹی کے افسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کی پیش رفت بارے بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع کو صاف اور خوبصورت بنانے کیلئے تمام افسران متحرک نظر آئیں اس سلسلہ میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود روزانہ کی بنیاد پر شہر میں صفائی کی مانیٹرنگ کریں گئیں اور کسی قسم کی کوتا ہی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button