بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پیپلزپارٹی نے ن لیگ کیساتھ پاور شیئرنگ کیلئے مذاکرات کا اختیار صدر مملکت کو دیدیا

 پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس میں ہوا۔ذرائع کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی ن لیگ سے مذاکرات کے لئے تمام کمیٹیاں تحلیل کر دی گئیں۔

ن لیگ سے پاور شیئرنگ فارمولے پر مذاکرات کا اختیار صدر مملکت کو دے دیا گیا، صدر مملکت وزیراعظم سے پاور شیئرنگ فارمولے پر مذاکرات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے زرعی ٹیکس لگانے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، سی ای سی نے زراعت پر عائد ٹیکس 45 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کرنے کی تجویز دے دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے شرکت کی ، اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں خصوصی کمیٹی نے اراکین کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اراکین نے شرکت کی، اراکین نے سیاسی صورت حال اور خصوصی کمیٹی کی بریفنگ پر مختلف تجاویز پیش کیں۔ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں پنجاب کے ارکان نے ن لیگ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے، ارکان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کسی بھی فیصلے پر اعتماد نہیں لے رہی، قانون سازی پر بھی اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔

اشتہار
Back to top button