"دھی رانی پروگرام "کے تحت 58جوڑوں کی اجتما عی شادیوں کا انعقاد
محکمہ سوشل ویلفیئر بیت المال کے زیر اہتمام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "دھی رانی پروگرام "کے تحت 58جوڑ وں کی اجتماعی شادیوں کا انعقادکیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان تھے۔
تقریب میں کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان،آر پی او سرگودہا محمد شہزار آصف خان، ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر،سابق ایم پی اے ملک کرم الہیٰ بندیال اورسابق سنیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کے علاوہ دیگر پار لیمنٹرینز کے نما ئندوں نے شرکت کی۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبد الستار خان،چاروں تحصیلوں کے اے سی صاحبان کے علاوہ سوشل ویلفیئر بیت المال ڈائریکٹوریٹ لاہورکے ایڈمن انچارج فیض نعیم وڑائچ اور ڈویژنل ڈائریکٹر بیت المال سرگودہا شاکرہ نورین،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بیت المال شبانہ اجمل موجود تھیں۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 58جوڑوں کو ایک ایک لاکھ روپے سلامی بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ دی گئی اور جہیز میں گھریلواستعمال کی مختلف اشیاء اور دلہا دلہن کے کپڑے بھی دیئے گئے۔
ہال میں موجود دلہا دلہن کے رشتہ داروں اور دیگر شرکاء نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے اس اقدام کو بے حد سراہا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔
تقریب کے اختتام پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ دلہنوں کو رخصت کیا گیا۔