ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کی صنفی مساوات کی تنظیم کی صدر انیتا زیدی سے میں ملاقات کی۔ملاقات میں پولیو کے خاتمے اور غذائیت اور صحت کے بارے میں مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے انہیں صحت کی سہولیات کے حوالے سے حکومت کے عزم اور فاونڈیشن سے اشتراک کے بارے میں آگاہ کیا۔