بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈاکٹر محمد عاطف مجتبیٰ کی ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل

کاتیمار تھل کے ایک اور قابلِ فخر سپوت کا اعزاز، راجہ برادری کے چشم و چراغ ڈاکٹر محمد عاطف مجتبیٰ نے ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل کر لی۔ عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

ڈاکٹر محمد عاطف مجتبی کاتیمارتھل کے سوشل ورکر راجہ غلام مصطفیٰ کے صاحبزدے ، ڈاکٹر عاصم مجتبی ا کے بھائ اور معروف ہومیوپیتھک معالج ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کے بھتیجے ہیں۔

دریں اثناء فخر تھل ڈاکٹر محمد عاطف نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے میری پے در پے شاندار کامیابیاں میرے والدین کی دعاؤں اور میرے اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کا ثمر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے لیے ہر گز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا کیونکہ اسی عظیم مشن سے سرشار ہو کر میں نے شعبہء طب کا انتخاب کیا اور اللہ تبارک و تعالی کی ذات  نے مجھے اس حوالے سے شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔

اشتہار
Back to top button