بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

میرا دل چاہتا ہے بچوں کے ہاتھوں میں سکالر شپ دوں، پیٹرول بم نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد القادر یونیورسٹی میرے پاس آ گئی ہے، وہاں کے بچوں کو بھی سکالر شپ دوں گی۔ اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ بچوں کے ہاتھوں میں سکالرشپ دوں پیٹرول بم نہیں، جن بچوں کو پیٹرول بم دیئے گئے وہ آج جیلوں میں ہیں، انہیں پولیس پرحملوں کی ترغیب دی گئی۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ترغیب دی گئی کہ سوشل میڈیا پر جو دیکھیں اس پر آنکھیں بند کرکے یقین کر لیں، جنہیں ورغلایا گیا وہ آج جیلوں میں ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا میرے والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا، القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی، عمران خان پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، یہ شخص اسی اڈیالہ جیل میں قید ہیں جس میں نواز شریف اور میں قید تھے۔ مزید کہا کہ میرے سیل میں کیمرے لگائے گئے تھے، جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہو گیا۔

اشتہار
Back to top button