اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی طرف سے عوامی ریلیف کےلیے اقدامات جاری
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی طرف سے عوامی ریلیف کےلیے تواتر سے اقدامات جاری۔ عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے تحصیل انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز روزانہ کی بنیاد پر گوشت اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی دکانوں کا دورہ کررہے ہیں ۔انہوں نے تمام دکانداروں کو نمایاں جگہ پر ریٹ لسٹ آویزاں کرکے ریٹ لسٹ کے ہی مطابق اشیائے ضروریہ فروخت کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئ ہے۔
مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بھر کے دیہاتوں میں قائم سرکاری سکولوں کا وزٹ بھی کیا جارہاہے۔
دریں اثناء ڈاکٹر روم احمد شیراز نے گورنمنٹ پرائمری سکول جھرکل کے دورہ کے دوران نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے طلباء کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ادارے میں صفائی اور طلبہ کی حاضری پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے سراج کرام پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی ہمہ جہتتی تعلیم و تربیت کے لیے ہرگز کوئی دقی کافر و گزاشت نہ کریں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے سکول میں صفائی اور نظم و ضبط قائم رکھنے پر اساتذہ کرام کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔