
علاقائی
چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کا دورہ
چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین نے ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فروہ عامر اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی بھی موجود تھے۔
چئیر پرسن نے میل و فیمیل وارڈز، ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں ملنے والی ادویات اور دیگر سہولیات بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔