علاقائی
ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ
ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ریجن محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم سمیت دیگر پولیس آفیسرز نے شرکت کی۔
میٹنگ میں آرپی او سرگودہا محمد شہزاد آصف خان نے جرائم کے خاتمے، مقدمات کی تفتیش اور پولیس ورکنگ کا جائزہ لیا، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی صدر سرکل، ڈی ایس پی قائدآباد، ڈی ایس پی نورپور سرکل، انسپکٹر لیگل اور جملہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز میٹنگ میں شریک ہوئے۔
دوران میٹنگ تمام مقدمات کی پراگرس کو چیک کیا گیا ملزمان کی جلد گرفتاری، مال مقدمہ کی بر آمدگی اور تفتیش کو جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے بارے ہدایات کی گئیں۔