بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ملک اختر عباس کھارا، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے صدر منتخب

تحصیل نورپورتھل کے ایک اور نامور سپوت کا اعزاز، ہردلعزیز نوجوان قانون دان، ملک اختر عباس کھارا ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے صدر منتخب۔ عوامی ،سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

واضح رہے کہ ملک اختر عباس کھارا ایڈووکیٹ کا تعلق تحصیل کے گاؤں نکڑو شہید سے ہے۔ آپ یہاں کی کھارا برادری کے قابل فخر چشم و چراغ ہیں۔ موصوف اپنی ہردلعزیز پروقار، ملنسار، بردبار، ہنس مکھ اور معاملہ فہم شخصیت کی وجہ سے نہ صرف وکلاء برادری میں بلکہ علاقہ بھر میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایڈووکیٹ ملک اختر عباس کھارا کو قبل ازیں بھی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے مینڈیٹ سے نوازا گیا اور انہوں نے ضلع بھر کی وکلاء برادری کی فلاح و بہبودکےلیے حتی المقدور بھرپورکوشش کی۔

دریں اثناء فخر تھل ایڈووکیٹ ملک اختر عباس کھاراکو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کا صدر منتخب ہونے پر ایکس پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک طاہر رضا بگھور ایڈووکیٹ، ایکس جنرل سیکرٹری ڈی بی اے ملک محمد زبیر حیات اتراء ایڈووکیٹ، ایکس پریزیڈنٹ تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل ایڈووکیٹ راجہ محمد اشرف حیات، سینیئر صحافیوں ملک محمد حیات جوئیہ، ایم نوردین، راجہ نور الہی عاطف، سیٹھ ثمر سلطان، ملک غلام جیلانی وڈھل، مہر ضراراحمد اختر، محمد خالد جاویداعوان، ڈاکٹر محمد خالد سیف اللہ بھٹی، راجہ محمد شہزاد اکرام، راجہ محمد رضوان اور دیگر عوامی، سماجی حلقوں نے دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

اشتہار
Back to top button