بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر کی زیر صدارت سی ایم کے پی آئیز کی پیش رفت کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر کی زیر صدارت سی ایم کے پی آئیز کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کامران افضل،ایس این اے اسراراحمد،سی اوہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی کے علاوہ میونسپل کمیٹی،پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس،ایجوکیشن،ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں سی ایم انیشیٹوکا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایس این اے اسرار احمد نے ڈپٹی کمشنر کوضلع کی 32کے پی آئیز بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول،ستھرا ء پنجاب سمیت تمام کے پی آئیز کے بارے میں متعلقہ افسران سے تفصیلی بریفنگ لی اور ہدایات جاری کیں۔

اشتہار
Back to top button