بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل کی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات سے پاکستان ہاؤس نورپورتھل میں ملاقات

اسسٹنٹ کمشنر نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور سے پاکستان ہاؤس نورپورتھل میں ملاقات۔ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر نے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کو تحصیل نورپور تھل میں جاری ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ایم این اے حلقہ این اے 88 انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے تحصیل نورپور تھل کے عوامی مسائل اور ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کے لئے سیاست میں آئے ہیں، عوامی خدمت کی سیاست ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے نورپورتھل میں رحمت پارک کی تعمیر کو تیزی سے سرانجام دینے کے حوالے سے بھی اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات دیں۔

اشتہار
Back to top button