بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب محمد عکاش چوہدری کو سالانہ بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ کی عطائیگی

تحصیل نورپورتھل کے ایک اور قابل فخر سپوت کا اعزاز ، اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب محمد عکاش چوہدری کو سالانہ بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

محمد عکاش اکبر چوہدری کو ایک پروقار تقریب کے دوران ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی اور ڈاکٹر عبدالمجید ٹوانہ کی طرف سے ایڈمن کیٹگری کے تحت بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر محمد عکاش اکبر چوہدری، تحصیل نورپورتھل کی ہر دلعزیز تعلیمی شخصیت محمد اکبر ساقی کے صاحبزادے ہیں۔ موصوف قبل ازیں بھی مختلف فورمز سے اعزازات تو انعامات سے سرفراز ہو چکے ہیں۔

دریں اثناء محمد عکاش اکبر چوہدری نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے میری پے در پے شاندار کامیابیاں میرے والدین کی دعاؤں اور میرے اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کا ثمر ہیں ۔

اشتہار
Back to top button