ہمارے اباؤ اجداد نے اوڈ راجپوت برادری کی تنظیم اور فلاح و بہبود کے لیے مثالی خدمات سرانجام دی، صدر آل پاکستان اوڈ راجپوت تنظیم
آل پاکستان اوڈ راجپوت تنظیم کے صدر محمد عمران سلفی نے کہا ہے کہ ہمارے اباؤ اجداد نے اوڈ راجپوت برادری کی تنظیم اور فلاح و بہبود کے لیے مثالی خدمات سرانجام دی ہیں۔ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہم بھی ان کی ان عظیم روایات کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ چک نمبر 20 ایم بی میں اوڈ راجپوت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم اوڈ راجپوت برادری کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر کے دکھائیں گے۔ محمد عمران سلفی نے کہا کہ ہم نے ایم پی اے ملک محمد وارث کلو اور ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کی مہربانی سے اپنے علاقے میں تعمیر و ترقی کے کام کروائے۔
انشاءاللہ مزید بھی تعمیر و ترقی کا یہ عمل جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم رجسٹرڈ ہے۔ مجھے جو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ان کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم پورے پاکستان کی اوڈ راجپوت برادری کی تنظیمی فعالیت کے لیے بھرپور کوشاں رہیں گے اور اپنی پوری برادری کو اعتماد میں لے کر عنقریب ایک ملک گیر اوڈ راجپوت برادری کنونشن کروائیں گے ۔ اس موقع پر چوہدری محمد سلیم اور دیگر نے اوڈ راجپوت تنظیم کے لیے شاندار خدمات پر مولوی محمد سلیمان، مولوی محمد عبداللہ اور علامہ محمد سلمان سلفی مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محمد عمران سلفی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ کنونشن میں تنظیم کے ممبران فواد سلفی، عبدالجبار سلفی، عبدالستار راجپوت ،محمد سلیم اکبر، عبدالرشید اکبر، سعید اکبر، عبدالستار ، چوہدری محمد سلیم اور دیگر اوڈ راجپوت برادری نے شرکت کی ۔آخر پر تعمیر و ترقی، امن و خوشحالی اور اتحاد و اتفاق کی دعا پر کنونشن کا اختتام ہوا ۔