علاقائی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم کی ایس ڈی پی او آفس صدر سرکل جوہر آباد میں کھلی کچہری
وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم کی ایس ڈی پی او آفس صدر سرکل جوہر آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
شہریوں کی کثیر تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ڈی پی او خوشاب نے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم نے اظہار خیال کرتے ہوءے کہا کہ پولیس اور شہریوں میں فاصلوں کو کم کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی کھلی کچہری کا مقصد یہ ہے کہ شہریوں کے مسائل ان کے پاس جا کر سنے جائیں تاکہ ان کے حل کےلیے احکامات جاری کئے جاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا میری اور خوشاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔