بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ملک رفیع اللہ ملانہ پی ایم آئ سی کے صدر تحصیل کلورکوٹ نامزد

ملک رفیع اللہ ملانہ پی ایم آئ سی کے صدر تحصیل کلورکوٹ نامزد، عوامی، سماجی ، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

پاکستان کی بڑی میڈیا تنظیم پی ایم آئ سی ،پاکستان اتحاد میڈیا کونسل کی طرف سے ملک کے بڑے صحافی دوستوں کی مشاورت کے بعد ملک رفیع اللہ ملانہ کو پاکستان اتحاد میڈیا کونسل تحصیل کلورکوٹ کاصدر منتخب کیا گیا ھے۔

اس عزت افزائی پر سئنیر صحافی ملک رفیع اللہ ملانہ نے چوھدری منیر احمد سنٹرل پریذیڈنٹ پاکستان اتحاد میڈیا کونسل ، امتیاز کھوکھر اور دیگر ملک کے سینئیر صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک رفیع اللہ ملانہ کا تعلق تحصیل کلورکوٹ ضلع بھکر سے ہے۔ آپ کا شمار سینیئر صحافیوں میں ہوتا ہے۔

اپنی ہر دلعزیز ،پروقار، پر خلوص اور بے لوث شخصیت کی وجہ سے آپ عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں میں یکسر مقبول ہیں اور نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔

سینیئر صحافی ملک رفیع اللہ ملانہ کو پی ایم آئی سی کے لیے اس عہدے پر نامزدگی پر سینیئر صحافیوں ملک محمد حیات جوئیہ، ایم نور دین، راجہ نور الہی عاطف ،سیٹھ ثمر سلطان ،غلام جیلانی وڈھل ، مہر ضرار احمد اختر، محمد خالد جاوید اعوان ، ملک عزیز الرحمان بوڑانہ ، ملک حاجی شوکت حیات ، تصور حسین بھٹی اور دیگر نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اشتہار
Back to top button