جامع مسجد جمال مصطفی ایچ 1 بلاک جوھر ٹاؤن؛ 34 مفتیان کرام کی دستار بندی، علمائے کرام اور طلباء کی بھرپورشرکت
عالمی روحانی مرکز دارالرضا انٹرنیشنل کے زیر اہتمام دارالرضا آن لائن اکیڈمی کے تحت تخصص فی الفقہ مفتی کورس کرنے والے 34 مفتیان کرام کی دستار فضیلت کانفرنس کاانعقاد کیا گیا۔
جامع مسجد جمال مصطفی ایچ 1 بلاک جوھر ٹاؤن میں منعقدہ اس کانفرنس میں علمائے کرام اور طلباء نے بھرپورشرکت کی۔
دستار فضیلت کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مفتی دارالرضا انٹرنیشنل حضرت علامہ مولانا مفتی محمد طارق رضا ماتریدی نے کہا کہ اسلام کی سنہری تعلیمات ہمارے لیے سرچشمہء رشد و ہدایت ہیں جن پر مکمل عمل پیرا ہو کر ہی ہم فلاح دارین حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے روشناس کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ دین متین کی ترویج کے لیے علمائے کرام کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
علامہ مفتی محمد طارق رضا ماتریدی نے مفتی کا کورس مکمل کرنے والے طلباء کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔