علاقائی
مورخہ30دسمبر بروز پیر صبح 9بجے پنجاب محتسب آفس جوہرآباد میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری ہوگی
انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان مورخہ30دسمبر بروز پیر صبح 9بجے پنجاب محتسب آفس جوہرآباد میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔
اُس روز ضلع کے متعلقہ وفاقی محکموں کے خلاف شکایات بھی سنی جائیں گی اور نئی شکایات موقع پر وصول کی جائیں گی متعلقہ وفاقی محکموں کے ذمہ داران افسران کو اطلاع دی جا چکی ہے اور وہ موقع پر موجود ہوں گے۔