اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ملک غلام اللہ بوڑانہ کا تبادلہ شاہپور سے سرگودھا، اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام
خوشاب کے قابل فخر سپوت اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ملک غلام اللہ بوڑانہ کا تبادلہ شاہپور سے سرگودھا کر دیا گیا۔ ان کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
الوداعی پارٹی کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر شاہپور زوہیب شفیع نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ تحصیلدار شاہد محمود پنجوتھہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری اجمل منیر بھی زینت محفل تھے۔
صدر انجمن پٹواریاں مہر منیر، جنرل سیکرٹری محمد اسلم بھٹی اور ریڈر رانا عبدالخالق سمیت لینڈ ریکارڈ سنٹر شاہ پور کے آفیسرز اور ملازمین نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر اے ڈی ایل آر ملک غلام اللہ بوڑانہ نے اپنے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کے انعقاد پر جملہ سٹاف کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی بے پایاں محبتوں، چاہتوں، عزتوں اور مروتوں کو میں کبھی بھی فراموش نہیں کر سکوں گا۔ انہوں نے اپنے سٹاف کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ شاہپور کے زمینداروں نے ہمیشہ عزت و احترام سے نوازا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے مزید کہا کہ ایسی پیاری، پرسکون اور محبت والی دھرتی پر عمر کا ایک حصہ گزارنے کے بعد شاہپور مجھے اپنے سیکنڈ ہوم کی طرح لگتا ہے ۔