بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

بار ایسوسی ایشن نورپورتھل میں صدر آفس و اولڈ ہال ملک بشیر اعوان کی تزئین و آرائش کی افتتاحی تقریب

ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ وکلاء معاشرے کا مہذب ترین اور پڑھا لکھا طبقہ ہیں مظلوم کی داد رسی اور انصاف کی فراہمی کے لیے تگ ودو کرنا جہاد سے کم نہیں وکلاء برادری نے آمریت کے دور میں قانون اور انصاف کی بالا دستی کے لیے اپنی جانو ں کی قربانی دی بار ایسوسی ایشن نورپورتھل میں صدر آفس و اولڈ ہال ملک بشیر اعوان کی تزئین و آرائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ممتازسماجی شخصیت ملک محمد خالد اعوان نے بھی تقریب میں خصوصی طورپرشرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود نورپورتھل بار کے وکلاء کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے میرے والد محترم ملک محمد بشیر اعوان نے بار ایسوسی ایشن نورپورتھل کے لیے ہال تعمیر کروایا اور آج دوبارہ بار کے وکلاء نے مجھے دعوت دے کر میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے میں اس پر معزز آراکین بار کا تہہ دل سے مشکور ہوں اس موقع پر بار کے صدر ملک محمد دین دھپڑا اور سیکرٹری بار عدنان خالد نے بھی خطاب کیا قبل ازیں ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان کا بار روم میں پہنچنے پر وکلاء نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پر تباک استقبال کیا ۔

اشتہار
Back to top button