کھیل
جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان، محمد عباس کی واپسی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترےگا، تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے جنہوں نے آخری بار پاکستان کے لیے اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ کھیلا تھا۔
محمد عباس نے اس سیزن میں قائداعظم ٹرافی کے پانچ میچوں میں 31 وکٹوں کی عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنائی ہے۔پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔