بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پی ایل جی پراجیکٹ؛ سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے مختلف شہروں میں خواتین کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا

سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے پنچاب کے چار اضلاع میں جی آئی زیڈ کے پراجیکٹ پی ایل جی میں خواتین شہریوں کو میونسپل سروسز کی بہتری کے لئے موبلائز کرنے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔

اس پراجیکٹ کے سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے مختلف شہروں میں خواتین کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔میٹرو پولیٹن میں کارپوریشن ہال میں خواتین کھلی کچہریوں کی افادیت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میگا کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پنجاب کے چاروں پراجیکٹ اضلاع کی مستفید ہونے والی خواتین شہریوں اور ان کھلی کچہریوں کی صدارت کرنے والے سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اس کھلی کچہری میں مختلف شہروں سے خواتین شریک ہوئیں۔

سرکاری افسران میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد، ڈپٹی چیف آفیسر سمن آباد حارث جلیل عزیز بھٹی، ٹاون چیف افیسر اللہ دتہ، چیف آفیسر نشتر حنا فیاض ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اقصی رفیق مظہر علی ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب ۔ ڈی ڈی ایل جی لاہور عمران بشیر اور سیکشن افیسر کمپنیز فوکل پرسن یوتھ انٹرن شپ پروگرام اسلم ندیم نے شرکت کی۔تمام شرکاء اور مہمانان گرامی نے خواتین شہریوں کی میونسپل سروسز کی نشاندہی کرنے کے اقدام کو سراہا اور ساتھ ہی ساتھی سنگت کی اس پراجیکٹ کے تحت بڑی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری شکیل احمد میاں نے ایک سرکولر کے ذریعے پنجاب کے تمام اضلاع میں ضلع کی سطح پر خواتین کھلی کچہریوں کے انعقاد اور خاتون سہولت مراکز کے قیام کے لئے احکامات جاری کئے ہیں۔

اشتہار
Back to top button