بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

لاری اڈا جوہر آباد؛ ٹریفک پولیس خوشاب کی ڈرائیور حضرات کو روڈ سیفٹی ڈرائیور لائسنس کی ضرورت بارے آگاہی

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب لاہور مرزا فاران بیگ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خوشاب قمر اقبال حیدر کی نگرانی میں ٹریفک پولیس خوشاب کی طرف سےلاری اڈا جوہر آباد پر ڈرائیور حضرات کو روڈ سیفٹی ڈرائیور لائسنس کی ضرورت کے بارے آگاہ کیا گیا۔

انہیں بتایا گیاکہ موسم سرما میں کیونکہ سموگ شروع ہو چکی ہے جس کی وجہ سے سڑک پر حد نگاہ کافی کم پڑھ جاتی ہے لہذا رات کو لازمی طور پر اور دن کو سموگ کے وقت دوران سفر اپنی گاڑیوں پر فوک لائیٹس کا استعمال بھی لازمی طور کریں۔ غلفت اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں۔

رات کے وقت سفر کے دوران ہر دو گھنٹے بعد کسی ہوٹل پٹرول پمپ وغیرہ پر دس سے پندرہ منٹ لازمی آرام کریں تاکہ آپ کا سفر محفوظ رہے۔

اشتہار
Back to top button