علاقائی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب ریونیو کامران افضل کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب جوہر آباد کیمپس کا دورہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خوشاب ریونیو کامران افضل نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب جوہر آباد کیمپس کا دورہ کیا۔
ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی کے مطابق *وزٹ کے دوران میل و فیمیل ایمرجنسی ، ایمرجنسی فارمیسی ، آئی سی یو ، رجسٹریشن کاوئنٹر اور ایم ایل سی سنٹر کا تفصیلی جائزہ لیا اور ایمرجنسی میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع خوشاب کی عوام کو صحت کی بہترین سے بہترین سہولیات مہیا کرنے کی ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت بھی کی۔اس موقع پر این ایم ایس آفیسرز بھی موجود تھے۔