علاقائی
نورپورتھل میں باران رحمت کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام
دربار بابا موسیٰ شہید نورپورتھل کے مقام پر باران رحمت کےلیے خصوصی دعاکااہتمام کیا گیا اور خیرات بھی کی گئ۔ دعائیہ تقریب کے کےلیے فیض اللّٰہ مغل،دلدار احمد بلوچ ۔اور ڈیرہ جات کے باسیوں نے اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر قرآن خوانی کی گئ اور نوافل بھی پڑھے گئے۔ علامہ ابوالوفاء محمد اقبال چشتی نے بارش کے لیے خصوصی دعا کرائ۔
دعائیہ تقریب میں علاقہ بھر سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔