بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

9 مئی کے منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالے بغیر یہ سلسلہ نہیں رکھنا چاہئے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج سانحہ 9 مئی کے 25 ملزمان کو سزائیں سنائی گئی ہیں، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امریکا اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوتا، اس تاخیر نے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے ہیں۔فوجی عدالتوں سے سانحہ 9 مئی کے 25 مجرموں کو سزائیں سنانے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ابھی تو قانون کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچے ہیں جو کارکن استعمال ہوئے

 

جو اس بھیانک دن کے منصوبہ ساز تھے، جب تک قانون ان پر ہاتھ نہیں ڈالتا، تب تک اس سلسلے کا اختتام نہیں ہونا چاہیے۔‘خواجہ آصف نے کہا کہ ’شہدا اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنایا گیا، ایک تاریک دن کی مذمت سے بھی گریز کیا گیا، وطن دشمن ایسےعناصر کے حوصلے بڑھاتے رہیں گے۔‘

اشتہار
Back to top button