بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

توشہ خانہ کیس ٹو ، وکلا صفائی کی جرح مکمل، سماعت 26 ستمبر تک ملتوی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ کیس 2 میں گواہان پر وکلاء صفائی نے جرح مکمل کرلی۔اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ کیس 2 کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی پیشی کےلیے عدالت پہنچیں۔پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے پیش کیے گئے 2 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے، جن میں کابینہ ڈویژن کے افسر ساجد اور اسٹیٹ بینک کے افسر میسم شامل تھے۔دوران سماعت دونوں گواہان پر وکلاء صفائی نے جرح مکمل کرلی

 

جس کے بعد سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔اسٹیٹ بینک کے آفس نے 2018ء سے 2021ء تک فارن ایکسچینج ڈالرز اور یورو کا ریکارڈ پیش کیا، کابینہ ڈویژن کے افسر ساجد نے 2018 کے وزیر اعظم کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا۔راولپنڈی: عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔

اشتہار
Back to top button