بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فوجی عدالت سے سویلینز کے خلاف سزاؤں کو مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے ملٹری کورٹس سے سزاؤں کے اعلان پر ردعمل دے دیا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ زیر حراست افراد عام شہری ہیں، فوجی عدالت سے سویلینز کے خلاف سزاؤں کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے زیر حراست افراد کوسنائی گئی سزائیں انصاف کے اصولوں کے منافی ہیں، فوجی عدالتوں میں مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔یاد رہے کہ سانحۂ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو 2 تا 10 سال قیدِ با مشقت کی سزائیں سنادی گئی ہیں۔

اشتہار
Back to top button