راولپنڈی: عدالتوں سے 3 منشیات سپلائرز کو سزائیں
مجرمان کو مجموعی طور پر 24 سال قید اور 2.45 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سائی گئی
راولپنڈی میں تین منشیات سپلائرز کو عدالتوں نے مجموعی طور پر 24 سال قید اور 2 لاکھ 45 ہزار روپے جرمانے کی سزائیں سنادیں۔
مقامی عدالت نے مجرم کبیر شاہ کو 10 سال قید اور 1 لاکھ 25 ہزار جرمانے کی سزا سنائی، مجرم کبیر کو واہ کینٹ پولیس نے 1 کلو 380 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر رواں سال گرفتار کیا تھا۔
مجرم گلریز خان کو 9 سال قید اور 80 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم گلریز کو وارث خان پولیس نے 1 کلو 350 گرام چرس برآمد ہونے پر رواں سال گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے مجرم زکریا قیوم کو 5 سال قید اور 40 ہزار جرمانے کی سزا سنائی، مجرم کو کلرسیداں پولیس نے 535 گرام چرس برآمد ہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے مجرمان کو سزائیں ملنے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن، تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی ہے، انکا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات سپلائرز کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں