بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

تحصیل نورپورتھل کی رقیہ بتول ایم اے شعبہء اردو سرگودھا یونیورسٹی کے امتحان میں تیسری پوزیشن

تحصیل نورپورتھل کی ایک اور ہونہار طالبہ کا اعزاز ، رقیہ بتول ایم اے شعبہ ء اردو، سرگودھا یونیورسٹی کے امتحان میں تیسری پوزیشن کی مستحق قرار، گولڈ میڈل سمیت 10 ہزار روپے نقد انعام کی عطائیگی، علاقہ کے عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

واضح رہے کہ تحصیل نورپورتھل کے گاؤں برہان سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ رقیہ بتول یہاں کی معروف سماجی شخصیت سید سلطان علی شاہ ہاشمی کی قابل فخر صاحبزادی ہیں اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد کی ہونہار طالبہ ہیں۔

یاد رہے کہ کی تحصیل نورپورتھل کی قابل فخر بیٹی رقیہ بتول کا شمار نہایت لائق اور فطین طالبات میں ہوتا ہے۔ موصوفہ قبل ازیں بھی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ہیں ۔

اشتہار
Back to top button