بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

تحصیل اسیسمنٹ بورڈ نورپور تھل کا ماہانہ اجلاس، صدارت ایم ایس سرجن ڈاکٹر امیر عمر نے کی

تحصیل اسیسمنٹ بورڈ نورپور تھل کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورپورتھل میں منعقد ہونے والی اس میٹنگ کی صدارت ایم ایس سرجن ڈاکٹر امیر عمر نے کی۔

میٹنگ میں چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر صائمہ بشیر جھمٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تحصیل نور پورتھل میڈم زریاب فاطمہ، ڈاکٹر انیلا اور ڈاکٹر کلیم گورمانی نے شرکت کی۔

ایسسمنٹ بورڈ تحصیل نورپورتھل کو مجموعی طورپر 31 درخواستیں گزاری گئ تھیں جن میں سے 19 اوکے کی گئیں جبکہ 2 درخواست گزار غیرحاضر تھے۔ 2 ناٹ ڈس ایبل قرار دئیے گئےاور 8 کو ریفر کیا گیا۔

دریں اثناء عوامی، سماجی حلقوں نے تحصیل ایسسمنٹ بورڈ نورپور تھل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایم ایس سرجن ڈاکٹر امیر عمر سمیت تمام بورڈ ممبران کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ارباب اختیار کے ان اقدامات کی وجہ سے تحصیل بھر کے معذور افراد کو خصوصی طور پر ریلیف مل رہا ہے ۔

اشتہار
Back to top button