محکمہء زراعت توصیح تحصیل نورپورتھل کے زیر اہتمام زراعت آفس نورپور تھل میں کسان کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل نورپورتھل ملک محمد نواز چدھڑ نے کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیح خوشاب عبدالماجد خان اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات، ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع قائد آباد غلام یاسین اور ڈائریکٹر ایف ایف سی ملک اورنگزیب کھیمٹہ بھی زینت محفل تھے ۔کسان کنونشن میں تحصیل بھر سے کسان تنظیموں کے رہنماؤں، سوشل ورکرز، فیلڈ اسسٹنٹس اور میڈیا نمائندگان بھی بھرپور شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسان بھائیوں کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے کسان بھائیوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ ان کو درپیش کسی قسم کی بھی دشواری کا ازالہ فوری طور پر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کسان بھائیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ جس سے وطن عزیز میں سبز انقلاب لانے میں مدد ملے گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع خوشاب عبدالماجد خان نے کسانوں کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے ایم این اے انجینیئر ملک کو گل اصغر خان بگھور کی کسان دوستی کی تعریف کی۔ انہوں نے تھل کے کسانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں ڈسٹرکٹ لیول پر ہونے والے کسانوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے منعقدہ مختلف اجلاسوں میں شریک ہوتا ہوں اور یہ بات لائق صد تحسین و آفرین ہے کہ آپ کے ایم این اے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور آپ لوگوں کی امنگوں کی ترجمانی کے لیے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ تھل کے کسان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع خوشاب نے کہا کہ انشاءاللہ ہمارا ڈیپارٹمنٹ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائے گا۔ انہوں نے محکمہ زراعت توسیع تحصیل نورپور تھل کی حسن کارکردگی کو سرہاتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیح تحصیل نورپورتھل ملک محمد نواز چدھڑ اور زراعت آفیسر نورپورتھل رانا محمد رضوان سمیت ان کی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کاشتکاروں کی بہبود کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
عبدالماجد خان نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے میں نے ہمیشہ کاشتکاروں کی اجتماعی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے اور ان کے مسائل کے حل کو ہمیشہ فوقیت دی ہے۔ انشاءاللہ ہمارا یہ عمل تواتر سے جاری و ساری رہے گا۔
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات، ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے کو آرڈینیٹر انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور نے اپنے خطاب میں حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدامات کی خوب پذیرائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور حکومتی ایوانوں میں تھل کے کسانوں کی امنگوں کی ترجمانی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
دوران کنونشن اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل میں نورپورتھل ملک محمد نواز چدھڑ نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے مہمانان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیح خوشاب عبدالماجد خان، وفاقی پارلمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات، ایم این اے انجینئر ملک گل اصغرخان بگھور کے کوآرڈینیٹر ملک طاہر ندیم بگھور ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیح قائد آباد غلام یاسین اور ڈائریکٹر ایف ایف سی ملک اورنگزیب کھیمٹہ کی تشریف آوری پر ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے محکمہ ءزراعت توسیح تحصیل نورپور تھل کی کارکردگی کا بھی مختصرا” احاطہ کیا اور کہا کہ کسان کارڈز کی تقسیم سمیت دیگر کسانوں کے مفاد کی سکیموں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت قائد آباد غلام یاسین نے اپنے خطاب میں فی ایکڑ پیداوار متاثر کرنے والی جڑی بوٹیوں سمیت دیگر عوامل پر روشنی ڈالی اور فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے کسانوں کو مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سمیت دیگر امور سے بھی آگاہ کیا۔
زراعت آفیسر نورپورتھل رانا محمد رضوان نے حکومت پنجاب کی طرف سے کسانوں کو فراہم کی جانے والی سبسڈی کے موضوع پر تفصیلا” روشنی ڈالی اور کہا کہ کسان بھائی حکومت کی ان کسان دوست پالیسیوں سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے وطن عزیز میں سبز انقلاب لانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور خصوصا” حکومت پنجاب کی طرف سے شروع کیا جانے والا پروگرام زیادہ گندم اگاؤ مہم کو بھی کامیاب بنائیں۔
کسان اتحاد تحصیل نورپورتھل کے صدر راجہ محمد طارق مسعود ایاز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کسانوں کو درپیش مسائل کاسرسری جائزہ پیش کیا اور انہوں نے زرعی قرضوں کی معافی کے حوالے سے سابق ایم این اے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ کی کوششوں کو سراتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اب کسانوں کے ریلیف کے لیے ہمارے منتخب عوامی نمائندے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ اس پراسیس کی مزید پیروی ہوسکے اور تھل کا کسان معاشی مسائل سے نجات پاکر خوشحال ہو سکے ۔ کسان رہنما ملک وحید اللہ بوڑانہ نے گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے کسانوں کو مفید مشورے دیے۔
ڈائریکٹر ایف ایف سی ملک اورنگزیب کھیمٹہ نے بھی تھل کے کسانوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے علاقہ تھل کی مٹی بڑی زرخیز ہے یہاں کی زمینوں پر محنت کر کے کسان بھائی وطن عزیز کی زرعی خود کفالت کے لیے اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھل کی زمینیں سونا اگلنے والی ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ یہاں کے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ مطلوبہ وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے تھل کے کسانوں کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات ،ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کی کاوشوں کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا۔
ملک اورنگزیب کھیمٹہ نے کہا کہ تحصیل نورپورتھل کے کاشتکار طبقہ کی اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے ایکس کنٹری ڈائریکٹر یو این او ڈاکٹر ملک عبدالواحد جسرا کے عملی کردار کا تذکرہ کرنا ضروری سمجھتے ہیں جنہوں نے اپنے دور میں یہاں متعدد سکیمیں متعارف کروا کر پسماندہ اور دورافتادہ تھل کے مواضعات کے کسانوں کو بھرپور طریقے سے مستفید کیا۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے باغبان انوائرمنٹل تنظیم کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ملک محمد ایوب سگو نے اپنے ادارے کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے کسانوں پر زور دیا کہ وہ ہمارے ادارے کے ساتھ تعاون کریں اور اس کی کسان دوست پالیسیوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریں انشاءاللہ ہمارا ان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری وساری رہے گا۔
سالانہ کسان کنونشن کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے علاقہ تھل کے نامور سرائیکی شاعر،فخر تھل ملک محمد یعقوب ٹٹ نے نقابت کے فرائض بطریق احسن سر انجام دیتے ہوئے اپنے منظوم پنجابی کلام کے ذریعے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا۔
قبل ازیں محکمہ زراعت توسیع تحصیل نورپورتھل کے اہلکاروں کی طرف سے تقریب میں آنے والے مہمانان گرامی کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال بھی کیا گیا۔