ایم سی نورپور تھل کا عملہ صفائی انچارج سینیٹری ورکرز سردار عقیل عباس خان بلوچ کی زیر نگرانی متحرک
اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی ہدایت پر ایم سی نورپور تھل کا عملہ صفائی انچارج سینیٹری ورکرز سردار عقیل عباس خان بلوچ کی زیر نگرانی متحرک ہو گیا ۔ روزانہ کی بنیاد پر کشمیر چوک ، ہاشمی چوک ، لاری اڈہ ، کچہری چوک اور شہر کے دیگر گنجان آباد محلوں میں تواتر سے صفائی کرکے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
جس پر شہری حلقوں نے ایم سی انتظامیہ کی کاوش کو سراتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ شہر کی خوبصورتی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو اسی طرح سے بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔
دریں اثناء انچارج سینیٹری ورکرز میونسپل کمیٹی نورپورتھل سردار عقیل عباس خان بلوچ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گنجان تحصیل ہیڈ کوارٹر نورپورتھل میں صحت و صفائی کے نظام کو موثر بنانے ، گلی نالیوں اور مین نالوں کو صاف کرنے اور کوڑا کرکٹ کو مناسب مقام پر ٹھکانے لگانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کا لایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر موصوف کی طرف سے شہر کے تمام اہم مقامات سمیت گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کے لیے جاری کردہ احکامات کے مطابق سینیٹری ورکرز کو ڈیوٹیاں تففویض کی جاتی ہیں اور میں بذات خود روزانہ کی بنیاد پر اس کی نگرانی کرتا ہوں تاکہ ہمارا شہر ہر طرف سے صاف ستھرا نظر آئے۔ انچارج سینٹیری ورکرز کے مطابق شہریوں کو اپنے گھروں کا کوڑا کرکٹ اور دکاندار حضرات کو بھی اپنی دکانوں کی صفائی کے دوران کوڑا کرکٹ کو ایم سی کی طرف سے مقررہ پوائنٹس پر ٹھکانے لگانا چاہیے تاکہ شہر کا ماحول صاف ستھرا نظر آئے اور ویسے بھی ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہم سب کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے ۔
سردار عقیل عباس خان بلوچ نے شہریوں سے اپیل کی کہ پلاسٹک شاپرز کو گلیوں، نالیوں اور مین نالوں سمیت مین ہولز میں پھینکنے سے بھی مکمل گریز کیا جائے کیونکہ ان کی وجہ سے نکاسی ء آب کا نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے اور گندہ پانی شہر کی گلیوں نالیوں میں جمع ہو جاتا ہے جو کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتا ہے ۔