بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ممبر صوبائ اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ، شیخ زید ہسپتال لاھور سے صحت بہتر ھونے پر اپنے آبائ گاوں جمالی بلوچاں پہنچ گئے

ممبر صوبائ اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ اب روبصحت ہیں۔ وہ شیخ زید ہسپتال لاھور سے صحت بہتر ھونے پر اپنے آبائ گاوں جمالی بلوچاں پہنچ گئے ہیں۔ جہاں پر ان کے حلقہء احباب کی طرف سے ان کی بیمارپرسی کرنے کےلیے تانتا بندھا ہوا ہے۔

مختلف علاقوں سے آنے والے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوءے سردار علی حسین خان بلوچ نے کہا ہے کہ الحمدللہ صحت پہلے کی نسبت زیادہ بہتر ھے ۔ انھوں نے کہا کہ میں محترمہ مریم نواز شریف چیف منسٹر پنجاب کا مشکور ہوں جو گاہے بگاہے جہاں میری خیریت دریافت کرتی رہیں وہاں پر میرے حلقہ ءانتخاب کی ڈویلپمنٹ کو فوکس کئےرکھا اور متعلقہ افسران جو منصوبوں کی تکمیل کیلئے میرے ساتھ لاھور میں رابطہ میں رھے۔ ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ نے دوست احباب سےجلد صحت یاب ہونے کےلیے اللہ کریم کے حضور دعا کرنے کی اپیل کی ھے اور کہا ہے کہ انشااللہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کوئ کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

دریں اثناء ممبر صوبائ اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ کے کوآرڈینیٹر سردار قنبر رضا خان بلوچ نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوءے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اب سردار علی حسین خان بلوچ کی صحت روزافزوں بہت چھی ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہ ہم تمام دوست احباب کے تہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ کی جلد صحت یابی کےلیے دعائیں کیں اور ان کی بیمار پرسی کے لیے آتے رہے۔ سردار قنبر رضا خان بلوچ نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے عوام کی بے لوث خدمت ہمارے بزرگوں کا وطیرہ ہے ۔ انشاءللہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کےلیے کوئ دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

اشتہار
Back to top button