بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

صحت مند سرگرمیوں کے فروغ سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے؛ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قائد آباد ظہیر عباس بھٹی

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قائد آباد ظہیر عباس بھٹی نے کہا ہے کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپرٹ سکول نورپورتھل کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔

جس کی صدارت ڈائریکٹر ادھر ہذا رانا محمد یامین نے کی جبکہ ماسٹر ٹرینر ضمیر حسین کھوکھر ،سوشل ورکر محمد محبوب بھٹی ، رانا منیرحسین، ملک محمد حمید اعوان اور رانا محمد ثاقب بھی زینت محفل تھے۔

نمائندہ والدین نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی نے فیتہ اور کیک کاٹ کر باقاعدہ سالانہ سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔

قبل ازیں چیف گیسٹ کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا۔

دوران تقریب سکول ہذ کے طلباء و طالبات نے شاندار ٹیبلو شو پیش کر کے شرکائے تقریب سے خوب داد و تحسین وصول کی۔

سپورٹس گالا کے موقع پر طلباء کا جوش و جذبہ دیدنی تھا ۔ مختلف ہاؤسز کے طلباء اور طالبات نے خوبصورت پرفارمنس کے ذریعے تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ادارہ ہذا رانا محمد یامین ، ڈائریکٹر میڈیا انٹرنیشنل تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی چیپٹر ڈسٹرکٹ خوشاب راجہ نورالہی عاطف ، ماسٹر ٹرینر ضمیر حسین کھوکھر ، ٹیچرز رہنماؤں رانا منیر حسین،ملک محمد حمید اعوان اور محمد محبوب بھٹی نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور اسناد بھی تقسیم کیں۔ سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ایکسپرٹ سکول نور پور تھل کے جملہ ٹیچنگ سٹاف نے بھرپور کردار ادا کیا ۔

اشتہار
Back to top button