بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نیشنل وومن جرنلسٹس فورم کا پہلا تنظیمی کارڈ اجراء تقریب کا انعقاد

خصوصی رپورٹ

لاہور پریس کلب میں نیشنل وومن جرنلسٹس فورم کا پہلا تنظیمی کارڈ اجراء تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں صدر نجف فرزانہ چوہدری کے ساتھ جنرل سیکرٹری درخشندہ علمدار،سنیئر صحافی سعدیہ صلاح الدین اور سعدیہ قریشی نے نیشنل وومن جرنلسٹس فورم کے ممبرز خواتین صحافیوں کو کارڈ تقسیم کیے۔

گیٹ ٹو گیدر ایونٹ میں شریک سنیئر صحافی خواتین میں تمثیلہ چشتی، فرح ہاشمی، لبنیٰ خان، عامرہ ملک، صائمہ اقبال، مبشرہ سلطان، سعیدہ راجہ، شمائلہ اقبال، کنول نسیم، رابعہ عظمت، غلام زہرا، نبیلہ اکبر، عافیہ مقبول جہانگیر، کشور عرفان احسان، شازیہ کنول، راحیلہ مغل، نسرین بٹ، زاہدہ پروین، ساجدہ اصغر، نازیہ بٹ، افشین نجم، حمیرا شاہ، مبشرہ انور اور دیگر خواتین جرنلسٹس نے شرکت کی۔

سنیئر صحافی خواتین نے صدر نجف فرزانہ چودھری کو مبارکباد پیش کی اور پر تکلف تقریب کا اہتمام کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا ذاتی حیثیت سے سارے انتظامات کرنے پر۔ تقریب میں خواتین کے لیے کھانے کے ساتھ تفریح کے لیے میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے خواتین صحافی محظوظ ہو رہی تھیں۔

اس کے بعد چائے پکوڑے کو انجوائے کرنے کے بعد تقریب کا اختتام ہوا، نجف کی ترقی وترویج کے جذبہ ساتھ۔

اشتہار
Back to top button