بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نواحی قصبہ نواں سگو میں سالانہ عظیم الشان فضیلت وعظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد

نواحی قصبہ نواں سگو میں سالانہ عظیم الشان فضیلت وعظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔جس میں قرآن کریم ختم کرنے والے بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

نامور علمائے کرام علامہ قاری خلیل احمد سراج اور مولانا قاری عطاء الرحمٰن نے اس موقع پر خطاب کیا اور بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

مقررین نے کانفرنس کے انعقاد کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

سالانہ کانفرنس کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلیے قاری قدرت اللہ حقانی امام جامعہ مسجد صدیق اکبر نواں سگو نے بھرپورانتظامات کئے۔

پروقار کانفرنس میں حفاظ کرام ، طلباء ، نمائندہ والدین اور مقامی علماءے کرام نے شرکت کی۔

اشتہار
Back to top button