بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

نورپورتھل میں نجی سکول کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو نے کہا ہے کہ صحت مند دماغ صحت مند جس میں ہوتا ہے اور صحت مند جسم کے لیے کھیلیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپورتھل میں نجی سکول کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کو فروغ دیا جائے کیونکہ جس معاشرے میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ہمیشہ ویران ہوتے ہیں ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے سالانہ سپورٹس گالا کے شاندار انعقاد پر سکول انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ممتاز ماہر تعلیم پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج نورپور تھل پروفیسر عبدالغفور ملک نے میں بھی اس پر وقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پرنسپل الہدی اپبلک سکول نور پورتھل ملک شیر علی جسرہ کی زیر نگرانی منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں طلباء و طالبات نے بھرپور حصہ لیا اور خوبصورت ٹیبلو شو پیش کر کے شرکاءے محفل سے خوب داد و تحسین وصول کی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ادارہ ہذا ملک عبداللہ جسرہ نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے سپورٹس ایونٹ کے مہمانان خصوصی ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو اور پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک کی خصوصی آمد پر ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں ادارہ کے طلباء نے اپنے مخصوص انداز میں مہمانان خصوصی کو ویلکم کیا۔

ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو اور پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ سالانہ سپورٹس گالا کی سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔

دوران تقریب سکول انتظامیہ کی طرف سے سپورٹس ایونٹ کے چیف گیسٹس ڈپٹی ڈی ای او جناب ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو اور پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک کی عزت افزائ کرتے ہوءے روایتی طورپر دستار بندی بھی کی ۔

اشتہار
Back to top button