بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

معروف رائٹر اور سوشل ورکر عابدہ نذر کو انسانیت کی خدمات کے اعتراف میں انور گوئندی گولڈمیڈل، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد

معروف رائٹر اور سوشل ورکر عابدہ نذر کو انسانیت کی خدمات کے اعتراف میں انور گوئندی گولڈمیڈل کی عطائیگی ، ضلع خوشاب کے عوامی ، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

واضح رہے کہ سرگودھا کی نامور قلمکارہ اور سوشل ورکر میڈم عابدہ نذر کا شمار ممتاز سوشل ورکرز میں ہوتاہے۔ وہ طویل عرصہ سے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔ موصوفہ ہمہ وقت سماج کی بہتری کے کاموں کے فروغ کے لیے ہمیشہ بھرپور کوشاں نظر آتی ہیں۔ اللہ تعالی  کی ذات  نے آپ کو اعلی ا صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے اور اللہ تعالی  کے فضل و کرم سے وہ معاشرے کے نادار اور ضرورت مند طبقے کی اجتماعی فلاح وبہبود کےلیے عملی کردار ادا کررہی ہیں جس کی وجہ سے انہیں نہایت عزت واحترام کی نظر سے دیکھا جاتاہے۔

محترمہ عابدہ نذر کو ان کی ان بہترین خدمات کے اعتراف میں انورگوئندی گولڈمیڈل سے نوازا گیا ہے۔ میڈم عابدہ نذر کو اس ایوارڈ کی عطائیگی درحقیقت پورے سرگودھا ڈویژن کےلیے اعزازکی بات ہے۔

دریں اثناء عوامی سماجی حلقوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ ممتاز سوشل ورکر میڈم عابدہ نذر خلق خدا کی بے لوث خدمت کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ محترمہ عابدہ نذر کی بطور ریڈیو گرافر ، اردو، پنجابی پوئٹری اور آرٹیکل رائٹر کے طورپر گرانقدر خدمات ہیں۔ آپ اکثروبیشتر علمی و ادبی تقریبات کی زینت ہوتی ہیں۔

اشتہار
Back to top button